امیر فارمز کے زیر اہتمام نورپورسیتھی کلر کہار میں چوتھا سالانہ قومی انجیر میلہ سج گیا

سوہاوہ/ چکوال: امیر فارمز کے زیر اہتمام نورپور سیتھی کلر کہار میں چوتھا سالانہ قومی انجیر میلے کا انعقاد کیا گیا جس کا افتتاح بلال یاسین وزیر خوراک اور ڈپٹی کمشنر چکوال قراۃ العین نے کیا۔

قومی انجیر میلہ صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہا جس میں مختلف اسٹال بھی لگائے گئے جن میں انجیر کی مختلف پروڈکٹس جیسے انجیر جام،انجیر کا مربعہ،انجیر شربت اور خشک انجیر بھی شامل ہے۔اس کے علاوہ زیتون کے اسٹال پر زیتون کی مختلف پروڈکٹس بھی شامل تھیں۔

امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ نے آنے والے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ زرعی انقلاب لا کر معاشی مسائل حل کیے جا سکتے ہیں۔

بلال یاسین وزیر خوراک نے کہا کہ حکومتی سطح پر اس کو پروموٹ کیا جائے گا اور ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

قراۃ العین ڈپٹی کمشنر چکوال نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ایسے ایونٹس بہت اچھے ہیں ہم ان کو ملکی سطح پر اور بین الاقوامی مارکیٹ تک رسائی پر بھی کام کریں گے۔

وزیر خوراک اور ڈپٹی کمشنر نے اسٹال کا دورہ بھی کیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button