ڈومیلی کے نامور شعرخواں چوہدری صغیرعاصی کو اہلیان کدلوٹ نے”روح پوٹھوار”کا لقب دے دیا

سوہاوہ: علاقہ ڈومیلی کے نامور شعرخواں چوہدری صغیرعاصی کو اہلیان کدلوٹ نے”روح پوٹھوار”کا لقب دے دیا، چوہدری صغیرعاصی نے یہ لقب عیدملن پارٹی کے موقع پر دیاگیا، خطہ پوٹھوار میں بڑے بڑے پروگرامات کرکے بھی شہرت حاصل کی۔

تفصیلات کے مطابق عید الاضحیٰ کے دوسرے روز علاقہ کدلوٹ میں عید ملن پارٹی کے سلسلہ میں پروگرام کاانعقاد کیاگیاجس میں علاقہ بھرسے ایک بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

اس عید ملن پارٹی کے مہمان سیاسی سماجی شخصیت ملک مدثر آف ڈھانگری تھے۔ جذبہ پوٹھوہار چوہدری عاطف ذوالفقار،چوہدری کاشف ذوالفقار اور اہلیان کدلوٹ و ڈومیلی کی طرف سے پوٹھوہار وکشمیرکے نامور شعرخوان چوہدری صغیرعاصی فخرے پدھری کو "روح پوٹھوہار” کالقب دے دیا۔

روح پوٹھوہار کالقب ملنے پر مختلف سیاسی سماجی کاروباری میڈیانمائندگان کی جانب سے مبارکبادپیش کی، چوہدری صغیرعاصی پیشہ کے لحاظ سے پوسٹ مین ہیں جس نے پوٹھوہاری شعر سے اپنانام ومقام بنایا اور علاقہ کی ثقافت کوبھی پروموٹ کررہےہیں۔

چوہدری زاہد پنجاب پولیس کی جانب سے گفٹ کیاگیا، موبائل فون چوہدری عاطف اور چوہدری کاشف،شرجیل جٹ نے شعر خوان چوہدری صغیرعاصی کو پیش کیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button