سوہاوہ میں زمین کے تنازعہ پر دو گروپوں میں تصادم، 4 افراد زخمی، پولیس نے 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا

سوہاوہ میں زمین کے تنازعہ پر دو گروپوں میں تصادم کے نتیجہ میں چار افراد زخمی ہو گئے، پولیس نے 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق سوہاوہ میں زمین کے تنازعہ پر فریقین ڈنڈوں اور سوٹوں کی مدد سے ایک دوسرے پر حملہ آور ہوئے اور فریقین کے چار زخمی ہوگئے۔ ایس ایچ او سوہاوہ محمد عمران اور ٹیم کی متحارب گروپوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے نقص امن کا باعث بننے والے متحارب فریقین کے 4 ملزمان گرفتار کر لئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان میں غلام حسین، ندیم، طاہر اور امجد شامل ہیں، گرفتار ملزمان کے قبضہ سے آلات ضربات ڈنڈے وغیرہ بر آمد کر لئے گئے۔

قبل ازیں ملزمان کی لڑائی جھگڑا کرتے ہوئے پر تشدد ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ قانون کی عملداری یقینی بناتے ہوئے نقص امن کا باعث بننے والے عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button