دینہ میں مون سون بارشوں سے نمٹنے کیلئے شہر میں نالوں کی صفائی کا کام ہنگامی بنیادوں پر شروع

دینہ میں مون سون بارشوں سے نمٹنے کے لیے شہر میں نالوں کی صفائی کا کام ہنگامی بنیادوں پر شروع، اسسٹنٹ کمشنر دینہ سعدیہ ڈوگر کا نالوں کی صفائی کو چیک کرنے کے لیے مین بازار کا دورہ، بہترین صفائی پر ورکروں کو شاباش دی۔
تفصیلات کے مطابق دینہ میں مون سون بارشوں سے نمٹنے کے لیے شہر بھر میں ہنگامی بنیادوں پر نالوں کی صفائی کا کام شروع کر دیا گیا، ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی کی ہدایت پر صفائی کا کام زور و شور سے جاری ہے۔
مین بازار دینہ میں نالوں کی صفائی کے کام کے دوران اسسٹنٹ کمشنر دینہ سعدیہ ڈوگر نے بازار اور گلی محلوں کا دورہ کیا اور تمام تر انتظامات کو چیک کیا ، بہترین صفائی کرنے پر اسسٹنٹ کمشنر دینہ سعدیہ ڈوگر نے ورکروں کو شاباش دی۔



