اسسٹنٹ کمشنر دینہ کا غیرقانونی پٹرول ایجنسیوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 11 پٹرول ایجنسیاں سیل

دینہ: تحصیل دینہ اور گردونواح میں غیر قانونی قائم پٹرول ایجنسیوں کے خلاف اسسٹنٹ کمشنر دینہ سعدیہ ڈوگر کی کارروائی، 11کے قریب غیر قانونی پٹرول ایجنسیاں سیل کر دی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق دینہ اور گردونواح کے علاقوں میں عرصہ دراز سے قائم غیر قانونی پٹرول ایجنسیوں کے باعث متعدد حادثات پیش آ چکے ہیں۔
اس پر اسسٹنٹ کمشنر دینہ سعدیہ ڈوگر نے کارروائی کرتے ہوئے 2عدد مفتیاں دینہ میں قائم غیر قانونی پٹرول ایجنسیوں ، 2عدد ٹھیکریاں دینہ ،3 عدد باغاں میں قائم ، 4عدد کھوکھا میں قائم سمیت کل 11مقامات پر غیر قانونی پٹرول ایجنسیوں کو سیل کیا اور ان کے خلاف کارروائی کے احکاما ت جاری کیے۔
اسسٹنٹ کمشنر دینہ کی اس کارروائی پر شہریوں نے خراج تحسین پیش کیا اور مطالبہ کیا کہ انسانی جانوں کے ساتھ کھیلنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔



