محرم الحرام کے جلوسوں کے موقع پر پنڈدادنخان میں ٹریفک پلان مکمل

پنڈدادنخان: ٹریفک پولیس نے محرم الحرام کے جلوسوں کے موقع پر پنڈدادنخان کیلئے ٹریفک پلان مکمل کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ کی زیرِ نگرانی ڈی ایس پی ٹریفک جہلم رضا حسنین اعوان کے احکامات پر محرم الحرام کے جلوسوں کے لیے پنڈ دادنخان میں ٹریفک پولیس اور ڈسٹرکٹ پولیس کے سخت انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔
اس حوالے ڈی ایس پی کا کہناہے کہ جلوسوں کے راستوں پر کسی بھی قسم کی ٹریفک کو انٹری کی اجازت نہ ہوگی، تمام ٹریفک کو متبادل راستے پر ڈال کر عام لوگوں کو بہترین سہولیات فراہم کی جائیں اور پارکنگ 2 سو گز دور کروائیں گے۔



