کسی شہری کے ساتھ زیادتی اور ناانصافی برداشت نہیں کی جائے گی، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ

دینہ: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ کی تھانہ دینہ میں کھلی کچہری کا انعقاد ، لوگوں کے مسائل اور شکایات سن کر ان کو فوری حل کے لیے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے ، تھانہ کی سطح پر پبلک سروس ڈیلیوری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور شہریوں کی درخواستوں پر فوری طور پر مقدمات درج کرنے کا حکم دیا ۔

تفصیلات کے مطابق منگل کے روز ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ نے تھانہ دینہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا، کھلی کچہری میں ڈی ایس پی صدر ملک عقیل عباس ، ایس ایچ او تھانہ دینہ احسان عباس ، پولیس افسران اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

ڈی پی او جہلم نے کھلی کچہری میں آنے والے شہریوں کی شکایات سن کر ان کے حل کے لیے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے۔ شہریوں کی درخواستوں پر ڈی ایس پی صدر سرکل ، ایس ایچ او تھانہ دینہ کو فوری طور پر مقدمات درج کرنے کا حکم دیا اور مارک کردہ درخواستوں پر دیے گئے ٹائم فریم میں قانونی کاروائی کر کے رپورٹ پیش کرنے کا بھی حکم دیا۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ پولیس عوام کی خدمت کے لیے 24گھنٹے حاضر ہے کسی کے ساتھ زیادتی ، ناانصافی کی صورت برداشت نہیں کی جائے گی ، تھانہ کی سطح پر پبلک سروس ڈیلیوری کو ہر صور ت یقینی بنایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button