جہلم میں بارش کے باعث چھت گرنے سے زخمی ہونے والی 29 سالہ خاتون چل بسی

جہلم میں بارش کے باعث چھت گرنے سے زخمی ہونے والی29 خاتون بھی جاں بحق ہوگئی، ہلاکتوں کی تعداد دو ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق پانچ روز قبل جہلم کے علاقہ خورد میں خستہ حال گھر کی چھت گر گئی تھی جس کے نتیجے میں ماں 2 دن کے بیٹے سمیت زخمی جبکہ دس سالہ بیٹی بختاور موقع پر جاں بحق ہوگئی تھی۔ واقعہ میں زخمی ہونے والی 29 سالہ حمیرا غضنفر ہسپتال میں موت و حیات کی کشمکش میں رہنے کے بعد چل بسی۔

واقعے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد دو ہوگئی جبکہ ہسپتال میں زیرعلاج نومولود زخمی بچے کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ جاں بحق ہونے والوں میں 10سالہ بختاور اور اسکی 29سالہ والدہ حمیرا غضنفر شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button