ڈی ایس پی ٹریفک جہلم رضا حسنین اعوان کی شاندار چوک جہلم میں کھلی کچہری

جہلم: آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے ویژن، ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب مرزا فاران بیگ کے احکامات اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ کی زیرِ نگرانی ڈی ایس پی ٹریفک جہلم رضا حسنین اعوان نے شاندار چوک جہلم میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جس میں عوام الناس کے مسائل سنے اور موقع پر احکامات جاری کیے۔
اس موقع پر ڈی ایس پی ٹریفک جہلم رضا حسنین اعوان کا کہنا تھا کہ اپنے کم عمر بچوں کو بھی سواری چلانے کی اجازت نہ دیں، موٹر سائیکل سوار ہیلمٹ کا استعمال کریں، سائیڈ ویو شیشے لگوائیں۔ ون ویلنگ ایک جان لیوا کھیل ہے اس سے اجتناب کریں، رانگ پارکنگ اور تجاوزات سے پرہیز کریں اس سے ٹریفک کا بہاؤ متاثر ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ لائسنس برانچ میرٹ پر کام کر رہی ہے، اپنا اور اپنے بچوں کا لائسنس لازمی بنوائیں۔ کوئی ٹریفک اہلکار یا ٹاؤٹ رشوت طلب کرے تو میرے آفس کے دروازے عوام کے لیے کھلے ہیں۔ ہر قسم کی شکایات پر سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
اسکے علاوہ انکا کہنا تھا کہ آفس میں روزانہ کی بنیاد پر دن 11 بجے سے 12بجے تک عوام کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد کیا جاتا ہے۔



