جہلم: معروف کاروباری شخصیت مہر عرفان آف سپین کی جانب سے پرتکلف عشائیہ کا اہتمام

جہلم: معروف کاروباری شخصیت مہر عرفان آف سپین کی جانب سے پرتکلف عشائیہ کا اہتمام، بیرون ملک مقیم اور پاکستانی دوستوں کی بھرپور شرکت، عشائیہ کے اختتام پر دوستوں میں تحائف بھی تقسیم کئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق سپین سے آئے ہوئے پاکستان نژاد سپینش شہری مہر عرفان کی جانب سے عشائیے کا اہتمام کیا گیا، عشائیہ کا اہتمام جی ٹی روڈ پر قائم شنواری ریسٹورنٹ میں کیا گیا جس میں پاکستان سمیت بیرون ملک سے آئے ہوئے دوستوں نے بھرپور شرکت کی۔
مہر عرفان آف سپین کی جانب سے بھرپور عشائیے میں چوہدری عطاء مجید، چوہدری نزاکت گجر آف سپین(بھائی انسپکٹر لیاقت گجر)، راجہ طاہر حسیب آف تھون، عمر حبیب، چوہدری عاقب لیاقت ایڈووکیٹ، ملک جگنو، چوہدری شہزاد، فیصل ٹائیگر، پروفیسر چوہدری ناصر، چوہدری شعیب، عامر چکوال سمیت دیگر کاروباری سماجی شخصیات نے شرکت کی۔
اس موقع پر پروگرام کے میزبان مہر عرفان آف سپین کا کہنا تھا کہ آج کے عشائیہ کا مقصد دوستوں کو اکھٹا کر کے گپ شپ کرنا ہے۔
مہمانوں کی جانب سے میزبان مہر عرفان کا شکریہ ادا کیا گیا اور کہا گیا کہ اس طرح کی دعوت جاری رہنی چاہیے تاکہ دوستوں میں محبت اور بھائی چارے کو فروغ دیا جاسکے۔
عشائیہ کے اختتام پر مہرعرفان کی جانب سے مہمانوں میں گفٹ تقسیم کیے گئے۔



