پیاز کی اقسام؛ ویڈیو نے صارفین کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کردیا

پیاز ایک ایسی سبزی ہے جو ہر گھر میں استعمال کی جاتی ہے اس کے بغیر کسی پکوان کی تیاری تقریباً ناممکن ہے، سوشل میڈیا پر اس کی مختلف اقسام سے متعلق ویڈیو نے صارفین کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کردیا۔
پیاز وٹامنز، معدنیات اور اینٹی آکسیڈنٹس کا ایک بھرپور ذریعہ ہے اس کی مختلف اقسام نظر، تلخی، مٹھاس، بناوٹ اور ذائقے میں فرق رکھتی ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں پیاز کی پانچ مختلف اقسام اور ان کے استعمال کی وضاحت کی گئی ہے۔ وائرل ویڈیو میں ایک شخص نے مختلف اقسام کی پیاز کے بارے میں تفصیل سے بتایا۔

اس کا کہنا تھا کہ پیاز کو بہتر طریقے سے استعمال کرنے کیلئے ضروری ہے کہ آپ کو اس بات کا علم ہو کہ آپ کس قسم کی پیاز خرید رہے ہیں کیونکہ پیاز کی مختلف اقسام نظر، تلخی، مٹھاس، بناوٹ اور ذائقے میں فرق رکھتی ہیں۔ کسی بھی اچھے باورچی کے لیے پیلے پیاز اور میٹھے پیاز میں فرق سمجھنا بہت ضروری ہے۔
اس کا کہنا تھا کہ پیلا پیاز سب سے زیادہ ذائقے دار ہوتا ہے اور کچا کھانے کے قابل نہیں ہوتا، لیکن سخت گرمی میں اس کا ذائقہ اور بناوٹ تبدیل ہو جاتی ہے، یہ آپ کے ہر قسم کی کھانوں کے لیے بہترین چیز ہے۔
![]()
ایک صارف کا کہنا تھا کہ میں اس پیاز سے کھانا بناتا ہوں جس کی سیل لگی ہو، ایک اور نے کہا، کہ میں صرف سب سے سستا پیاز خریدتا ہوں۔
ایک صارف نے بتایا کہ ہم ہر چیز کے لیے سرخ پیاز استعمال کرتے ہیں کیونکہ سرخ پیاز ہر چیز کے لیے بہترین ہے۔
کیا آپ اپنے کھانوں میں مختلف قسم کے پیاز استعمال کرتے ہیں یا سلاد، سوپ اور شوربے والے پکوانوں کے لیے پیاز کی صرف ایک ہی قسم استعمال کرتے ہیں؟ کمنٹس سیکشن میں اپنی رائے کا اظہار ضرور کریں۔



