جہلم میں شہری کو لوٹنے والا ڈاکو گرفتار، چھینی گئی رقم برآمد

جہلم: ایس ایچ او تھانہ چوٹالہ اور ٹیم کی اہم کارروائی، ڈکیتی کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو گرفتار کر کے چھینی رقم برآمد کر لی۔

تفصیل کے مطابق تھانہ چوٹالہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کاشف کو گرفتار کر لیا، ملزم سے چھینی گئی رقم ایک لاکھ روپے برآمد کر لی گئی، ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button