چہلم شہدائے کربلا کے موقع پر امن کمیٹی کا کردار بہت اہم ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی

جہلم: چہلم شہدائے کربلا کے موقع پر امن کمیٹی کا کردار بہت اہم ہے۔ ضلع جہلم ایک پرامن پہچان رکھتا ہے اور اس کو قائم رکھنا ضروری ہے۔
یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی نے ضلعی امن کمیٹی کے اراکین سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ بین المسالک ہم آہنگی کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔
اجلاس میں شرکاء نے امن وامان کے حوالے سے اپنی تجاویز سے اجلاس کو آگاہ کیا۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے ممبران امن کمیٹی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے مثبت کردار کے باعث ہر ایک موقع پر ہمارا ضلع امن کا گہوارہ بنا اور آئندہ بھی اس روایت کو برقرار رکھ سکیں۔



