پنڈدادنخان میں تین روزہ جشن آزادی سپورٹس گالا 22 اگست سے شروع ہو گا

جہلم/ پنڈدادنخان: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی کی ہدایات کے مطابق سپورٹس ڈیپارٹمنٹ جہلم کے زیرِ اہتمام تحصیل پنڈدادنخان میں 77 واں یومِ آزادی پاکستان کے سلسلہ میں جشن آزادی سپورٹس سیریز 2024 منعقد ہو گا۔
جشن آزادی سپورٹس گالا تحصیل پنڈدادنخان ایڈیشن 2024 کا انعقاد ہونے جا رہا ہے جس میں چار ٹورنامنٹس فٹبال، شوٹنگ والی بال، بیڈمنٹن اور کرکٹ ٹیپ بال شامل ہوں گے۔ ان ٹورنامنٹس کا دورانیہ تین روز پر مشتمل ہوگا جو کہ 22 اگست تا 24 اگست تک جاری رہے گا۔
فٹبال اور شوٹنگ والی بال ٹورنامنٹس 22 اگست تا 23 اگست تک فٹبال گراؤنڈ کھیوڑہ میں جبکہ بیڈمنٹن اور کرکٹ ٹیپ بال ٹورنامنٹس 22 تا 24 اگست تک تحصیل سپورٹس کمپلیکس پنڈدادنخان میں جاری و ساری رہیں گے۔
جشن آزادی سپورٹس گالا 2024 کا افتتاح اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان ڈاکٹر حلیمہ منیر 22 اگست کو سہ پہر ساڑھے چار بجے (4:30) فٹبال گراؤنڈ کھیوڑہ میں فٹبال کے ٹورنامنٹ سے کریں گی جن کے ہمراہ محمد عمران ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر جہلم، محمد طارق تحصیل سپورٹس آفیسر جہلم و سوہاوہ، عبدالرشید تحصیل سپورٹس آفیسر پنڈدادنخان و دینہ و دیگر اعلیٰ حکام ہوں گے۔
ٹورنامنٹس کے اختتام پر پوزیشن حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات بھی تقسیم کیے جائیں گے۔ جشن آزادی سپورٹس گالا میں کھیلوں کے شائقین بالخصوص تحصیل پنڈدادنخان کے عوام کو شرکت کی دعوت دی جاتی ہے کہ وہ ان ٹورنامنٹس میں شرکت کریں اور لطف اندوز ہوں۔



