اوسلو میں شاندار ثقافتی میلے کا اہتمام، پاکستانیوں سمیت دیگر کمیونٹیز کی بھرپور شرکت

اوسلو میں یورپ کے سب سے بڑے اور شاندار ثقافتی میلے کا اہتمام کیا گیا۔اس میلے میں بڑے پیمانے پر پاکستانی کمیونٹی سمیت تمام کمیونٹیز کے لوگوں نے شرکت کی۔

میلہ کے ڈائریکٹر خالد سلیمی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میلہ بہت سارے لوگوں اور مختلف کمیونٹیز کو ایک جگہ اکٹھا کرنے کا نام ہے۔ اس بار میلے میں نارویجن پاکستانی، امریکن، ایشین، افریقن اور مسلم ملکوں کےگلوکارو ں، فنکاروں اور قوالوں نے فن کا مظاہرہ کیا ۔

میلہ کے پہلے روز مقامی اور غیر ملکی فنکار، دوسرے روز مقامی و غیر ملکی گلوکار، پنجابی وائی کنگز گروپ ناروے نے فن کا مظاہرہ کر کے شائقین کے دل جیت لیے، تیسرے روز ملکی وغیر ملکی گلوکاروں سمیت پاکستان کے مشہور گلوکار سجاد علی اور دیگر نے فن کا مظاہرہ کیا۔

میلہ کے رکن سید حسنین اشعر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میلہ میں کھانےکے19کے قریب اسٹال لگائے گئے جن میں جاپانی ،چائنیز، پاکستانی کھانے، مٹھائیاں، گول گپے ،دہی بھلے،تکے، نان، کباب، کڑاہی گوشت ،پاکستانی قلفی ،پاکستانی چائے، جلیبیاں، رس ملائی اوردیگر اشیا شامل ہیں، میلہ میں مختلف کمیونٹیز نے شرکت کی۔

سفارت خانہ پاکستان کے کمیونٹی ویلفیئر قونصلر آصف حمید ،ندیم بٹ، اسمابٹ، انٹرنیشنل ہیلتھ اینڈ سوشل گروپ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر طیب چوہدری، چوہدری اسماعیل سرور بھٹیاں، شمعون چوہدری، پی ٹی آئی کے سینئر عہدیدار عمران بشیر خان ،خالد خان، شاہ زیب سلیمی، اتحاد ویلفیئر یونین کےچیف پیٹرن چوہدری ظفر نواز حقیقہ، چوہدری شبیر مہمند چک، علی اصغر شاہد، پروڈوسر ڈائریکٹر نصراللہ قریشی، راجہ عاشق حسین،ناصر اکبر، عرفان محمود ،راجہ عاشق حسین، مسلم لیگ ن کےصدر شاہد تنویر، شاہد جمیل اور دیگر نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button