جہلم میں طلائی زیورات چوری کرنے والا ملزم گرفتار، 35 لاکھ روپے زائد رقم برآمد

جہلم میں طلائی زیورات چوری کرنے والا ملزم گرفتار کر کے 35 لاکھ روپے زائد رقم برآمد کر لی گئی۔
تفصیلات کے مطابق جہلم میں ایس ایچ او تھانہ سٹی اور ٹیم نے اہم کارروائی کرتے ہوئے چوری کے مقدمہ میں ملوث ملزم ذیشان کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سے 35 لاکھ 50 ہزار روپے برآمد کر لیے گئے۔ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا اور قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔
اس حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔



