سوہاوہ: جامعہ صدیقیہ قادریہ ڈومیلی میں علاقہ ڈومیلی کے علماء کرام کا مشاورتی اجلاس

سوہاوہ کے علاقہ ڈومیلی کی معروف دینی درسگاہ گلشنِ فاروقی جامعہ صدیقیہ قادریہ مدنی جامع مسجد محلہ شمالی ڈومیلی میں 7 ستمبر 2024ء بروز ہفتہ مینار پاکستان لاہور میں ہونے والی عظیم الشان تحفظ ختم نبوت کانفرنس میں شرکت کے حوالے سے ڈومیلی و مضافات کے علماء کرام کا نمائندہ اجلاس منعقد ہوا۔

مشاورتی اجلاس کی صدارت مہتمم جامعہ حنفیہ تعلیم الاسلام جہلم حضرت مولانا قاری محمد ابوبکر صدیق مدظلہ کے برادرِ صغیر، ابنِ ترجمان اہل سنت حضرت مولانا صاحبزادہ قاری محمد عمر فاروق زیدمجدہ نے کی۔

اجلاس میں دیگر حضرات علماء کرام کے علاوہ مولانا محمد ریاض خطیب جامع مسجد سول ہسپتال سوہاوہ، مولانا مفتی محمد منصورالحق خطیب جامع مسجد مقبول ڈومیلی، مولانا توقیر احمد خطیب جامع مسجد فاروقیہ رسولپور، مولانا حافظ محمد زعفران خطیب جامع مسجد صدیق اکبر چنجلوٹ، مولانا محمد ابرار خطیب جامع مسجد اڈرانہ، مولانا محمد اسامہ رشید خطیب مکی جامع مسجد ڈومیلی، حافظ قاری عبدالرحمن خطیب جامع مسجد عمر بن خطاب چنجلوٹ، مولانا محمد ظریف، مولانا محمد عاطف، مولانا حافظ محمد منصور، حافظ قاری محمد ارشد، حافظ قاری محمد نویر، حافظ قاری جنید اقبال، حافظ قاری عابد حسین و دیگر حضرات نے شرکت کی۔

اجلاس میں یہ طے پایا کہ 7 ستمبر ختم نبوت کانفرنس لاہور میں شرکت کیلئے بھرپور عوامی رابطہ مہم چلائی جائے گی اور اِن شاءاللہ العزیز حسبِ پروگرام علاقہ ڈومیلی سے احباب اہل سنت قافلے کی صورت میں مرکز اہل حق جامعہ حنفیہ تعلیم الاسلام جہلم کے مرکزی قافلے میں شامل ہوں گے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button