دینہ میں تحفظ ختم نبوت و میلاد مصطفیٰ کا اجلاس، علماء اکرام اور عوام اہلسنت کی کثیر تعداد نے شرکت کی

دینہ میں تحفظ ختم نبوت و میلاد مصطفےٰ کا اجلاس زیر صدارت پیر سید قدیر حسین شاہ کاظمی منعقد ہوا ،جس میں علماء اکرام و عوام اہلسنت کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اجلاس میں پیر سید قدیر حسین شاہ کاظمی امیر جماعت اہلسنت پاکستان راولپنڈی ڈویژ ن نے زور دیا کہ آنے والی نسلوں کو حضور کے آخری نبی کے بارے میں روشناس کروایا جائے اور آپس میں ذاتی رنجش بھلا کر صرف تحفظ ختم نبوت پر کام کیا جائے اور میلاد مصطفےٰ ﷺ کو کس طریقے سے زیادہ بہتر طور پر منایا جائے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دینہ کے مقامی ہوٹل میں ختم نبوت و میلاد مصطفےٰ کا اہم اجلاس زیر صدارت پیر سید قدیر حسین شاہ کاظمی امیر جماعت اہلسنت پاکستان راولپنڈی ڈویژن ممبر ضلعی ڈویژن و امن کمیٹی خطیب جامع مسجد منعقد ہوا جس میں مولانا فضل رسول ،مولانا فضل حق ، مولانا شعیب حسن ، مولانا قاری محمد اعظم ، قاری خلق یار ، افتخار احمد مغل ، مولانا ریاض الحسن ، مولانا شہزاد عامر ، نذیر جماعتی ، امجد محمود سیٹھی ، صداقت نعمانی ، محمد رفیق بھولا ، مولانا محمد عارف سمیت علاقہ بھر کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

اجلاس میں تحفظ ختم نبوت ﷺ کے لیے آنے والی نسلوں کو کس طرح روشناس کروایا جائے اور میلاد مصطفےٰ ﷺ کو زیادہ سے زیادہ بہتر طور پر منایا جائے اور چیف جسٹس آف پاکستان نے متنا زعہ پیراجات کو حذف کر دیا اور لکھ دیا گیا کہ آئندہ کوئی بھی شخص یہ حوالہ نہیں دے سکتا اس میں ہم ان سب کو مبارکباد اور خراج تحسین چیف جسٹس کو پیش کرتے ہیں۔

اس موقع پر پیر سید قدیر حسین شاہ کاظمی نے کہا کہ ہماری آنے والی نسلوں کو حضور ﷺ کے بارے میں روشناس کروایا جائے اور ہ میں آپس میں ذاتی رنجشیں بھلا کر ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونا چاہئے تاکہ ربیع الاول کے بابرکت مہینے میں بہترین محفلوں کا اہتمام کر سکیں۔

آخر میں مولانا فضل رسول ، امجد محمود سیٹھی ، مولانا محمد عارف ، عاطف بٹ ، مولانا شعیب حسن و دیگر نے خطاب کیا ۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button