جہلم میں چہلم شہدائے کربلا کے موقع پر کوئی شرپسندی برادشت نہیں کریں گے، ڈپٹی کمشنر سیدہ رملہ علی

جہلم: چہلم شہدائے کربلا کے موقع پر کوئی شرپسندی برادشت نہیں کریں گے، ضلع کے امن کو برقرار رکھنے کے لیے ہر حد تک جائیں گے، لائسنس یافتہ جلوسوں اور مجالس کے علاؤہ کسی قسم کی محفل، مجلس کی اجازت نہیں دیں گے۔

یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی نے ڈسٹرکٹ امن کمیٹی کے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں ایس پی انویسٹی گیشن راجہ حسیب نے چہلم شہدا کربلا کے موقع پر سیکورٹی انتظامات بارے بریفنگ دی۔

ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی نے کہا کہ جس طرح پنڈدادنخان میں محرم الحرام اور چہلم کے جلوس پر امن طور پر منعقد ہوئے اسی طرح جہلم شہر میں بھی امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امن کمیٹی کے اراکین کا اس حوالے سے اہم کردار ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button