دبئی میں پاکستانی شہری 37 لاکھ روپے سے زائد کا انعام جیت گیا

دبئی: متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی شہری 37 لاکھ روپے سے زائد کا انعام جیت گیا۔

خلیج ٹائمز کے مطابق دبئی کے رہائشی تین باشندے اور قطر میں مقیم ایک غیرملکی اس ہفتے کے بگ ٹکٹ کے ای ڈرا جیتنے والوں میں شامل ہیں جن میں سے ہر ایک نے 50 ہزار درہم کا نقد انعام حاصل کیا، یہ رقم پاکستان کرنسی میں تقریباً 37 لاکھ 93 ہزار206 روپے بنتی ہے۔

ان خوش نصیب غیرملکیوں میں 39 سالہ پاکستانی عمران حیدر بھی شامل ہیں، جو تقریباً پانچ سالوں سے بگ ٹکٹ خرید رہے ہیں، وہ ہمیشہ ایک دن جیتنے کی امید رکھتے تھے، ان کی خواہش اس وقت پوری ہوئی جب انہوں نے اس بار 50 ہزار درہم کا انعام جیتا۔

پاکستانی شہری عمران حیدر کا کہنا ہے کہ ’’میں خوش ہوں، حیران ہوں اور بگ ٹکٹ کا شکر گزار ہوں، یہ ہم سب کے لیے زندگی بدلنے والا موقع ہے، میں یہ انعام اپنے بینک اکاؤنٹ میں بطور بچت رکھوں گا اور اب میں اگلا عظیم انعام جیتنے کی امید کر رہا ہوں‘‘۔

دبئی کے رہائشی فاتح محمد رشید بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والے 29 سالہ سیلز مینیجر ہیں، وہ اپنے دو دوستوں کے ساتھ مل کر گزشتہ چھ ماہ سے قسمت آزما رہے تھے، انہوں نے بتایا کہ "میرے پاس ابھی تک کوئی منصوبہ نہیں ہے کیوں کہ مجھے جیتنے کی امید نہیں تھی، میرا سب کو مشورہ ہے کہ بگ ٹکٹ قسمت کے بارے میں ہمت نہ ہاریں، کوشش کرتے رہیں جب تک کہ آپ کی قسمت نہ آئے”۔

اسی طرح دبئی میں مقیم اردنی باشندے تمر ابوینی بھی فاتحین میں شامل ہیں، 21 سال سے امارات میں مقیم تمر دو سال سے ٹکٹ خرید رہے ہیں، وہ دو بیٹوں کے باپ ہیں جن کی عمریں 19 اور 23 سال ہیں، انہوں نے کہا کہ ” میں واقعی اپنی جیت سے بہت خوش ہوں، میں اپنے ساتھی کو آدھا انعام دوں گا، جس نے مجھے بگ ٹکٹ سے متعارف کرایا، اگر میں 15 ملین درہم جیتتا ہوں تو میں اسے اس کا آدھا بھی دوں گا”۔

بتایا گیا ہے کہ انعام جیتنے والی کیرالہ سے تعلق رکھنے والی انگلش ٹیچر فصیلا نشاد اپنے خاندان کے ساتھ قطر میں رہتی ہیں، وہ پچھلے پانچ سالوں سے اپنے شوہر کے ساتھ مل کر ٹکٹ خرید رہی ہیں، ان کا کہنا ہے کہ "میں نے پانچ سال پہلے اپنے شوہر سے بگ ٹکٹ کے بارے میں سنا اور اس کے بعد سے ہم نے تقریباً ہر مہینے ٹکٹ خریدے، جب مجھے اپنی جیت کی خبر ملی تو مجھے پہلے تو اس پر یقین نہیں آیا کیوں کہ میں چونک گئی تھی لیکن ای میل اور ویب سائٹ چیک کرنے کے بعد مجھے حقیقت کا یقین ہوگیا، یہ ایک اچھا سرپرائز ہے حالاں کہ ہماری نظریں بڑے انعام پر ہیں جو ہمیں 3 ستمبر کو جیتنے کی امید ہے، میں جیتنے والی انعامی رقم ہندوستان میں اپنا گھر بنانے کے لیے استعمال کرنے کا ارادہ رکھتی ہوں”۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button