ضلع جہلم میں گرانفروشوں کے خلاف ایکشن، 24 خلاف ورزیاں پکڑی گئیں، ہزاروں روپے جرمانہ

جہلم: ضلعی انتظامیہ جہلم عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے کے لئے ضلع بھر میں گرانفروشوں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر قانونی کارروائی کا عمل جاری رکھے ہوئے ہے تاکہ کوئی دکاندار اشیاء ضروریہ کے مقررہ نرخوں سے زائد قیمت وصول کر کے عوام کا استحصال نہ کر سکے۔
ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی کی ہدایت پر جہلم اور تحصیلوں میں اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 716 چھاپے مارکر 24 خلاف ورزیاں پکڑی ہیں، جس پر گراں فروشوں کو مجموعی طور پر 44 ہزار روپے کے جرمانے کئے گئے ہیں۔



