قومی بچت کی اسکیموں پر شرح منافع میں کمی کا اعلان

ادارہ قومی بچت نے اپنی مختلف بچت اسکیموں پر منافع کی شرحوں میں 0 اعشاریہ 03 فیصد تا 1 اعشاریہ 22 فیصد کی کمی کا اعلان کردیا۔
سروا اسلامک ٹرم اکاؤنٹ پر شرح منافع 1 اعشاریہ 22 فیصد کمی سے 16 اعشاریہ 36 فیصد مقرر کردیا گیا ہے، سروا اسلامک سیونگ اکاؤنٹ پر منافع 1فیصد کی کمی سے 18فیصد کر دی گئی ہے۔
اسی طرح شارٹ ٹرم سیونگ سرٹیفکیٹس پر شرح منافع 0 اعشاریہ 68فیصد کی کمی سے 17 اعشاریہ 2 فیصد کردی گئی جبکہ اسپیشل سیونگ سرٹیفکیٹس اور اسپیشل سیونگ اکاؤنٹس پر منافع کی شرح 0 اعشاریہ 3فیصد کی کمی سے 15 اعشاریہ 5 فیصد کردی گئی ہے۔
ریگولر انکم سرٹیفکیٹ پر شرح منافع 12 بیسز پوائنٹس کی کمی سے 14 اعشاریہ 52 فیصد کمی کی گئی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ شرح منافع میں کمی آئندہ مانیٹری پالیسی میں شرح سود مزید گرنے کا اشارہ ہے۔



