عید میلاد النبی ﷺ کا بابرکت دن تمام جہان والوں کے لئے یوم رحمت ہے، حاجی محمد رشید نقشبندی

دینہ: حاجی محمد رشید نقشبندی نے کہا کہ 12ربیع الاول کا بابرکت دن تمام جہاں کے لئے یوم رحمت ہے، تمام عالم اسلام کو ماہ ربیع الاول شریف کی آمد پر دلی مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ 12ربیع الاول (عید میلاد النبی ﷺ) کے دن جتنی بھی خوشی منائی جائے اور جتنا بھی اظہار مسرت کیا جائے کم ہے۔

حاجی محمد رشید نقشبندی جنرل سیکرٹری مرکزی میلادکمیٹی دینہ و جنرل سیکرٹری المصطفیٰ بزنس کمیونٹی دینہ (ABCD) نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یہ دن تمام بنی نو ع انسان کے لئے خوشی کا دن ہے کیونکہ اسی روز اللہ رب العالمین نے دنیا والوں کو رحمت العالمین کی صورت میں ایک نعمت بیش بہا عطاء فرمائی لیکن اہل اسلام اور خصوصاً محبان ِ رسول ﷺ کے لیے یہ دن عید سعید کا دن ہے۔ مومن حضور پاک ﷺ کا جشن ِولادت منا کر اللہ کی توحید اور واحدنیت کا اعلا ن کرتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہا کہ 12ربیع الاول 17ستمبر بروز بدھ صبح 9:30بجے ایک بہت بڑے جلو س کے پروگرام کو حتمی شکل دے دی گئی ہے ۔ مرکزی جلوس انشاء اللہ مقررہ وقت پر مرکزی میلاد کمیٹی دینہ کے زیر اہتمام میلاد چوک دینہ سے زیر قیادت پیر ِ طریقت رہبر شریعت علامہ مولانا خواجہ پیر محمد زکریا نعمانی نقشبندی مجددی قادری آستانہ عالیہ ڈھنگروٹ شریف اور علمائے کرام قیادت فرمائیں گے۔

حاجی محمد رشید نقشبندی نے بتایا کہ مرکزی جلوس میں سیّد عبدالقدیر حسین شاہ کاظمی، علامہ مفتی فضل رسول شاہد، سیّد وقاص حیدر شاہ خطیب مرکزی جا مع مسجد میلاد چوک، مفتی شعیب سیالوی، مفتی تاج محمد، مولانا ریاض الحسن، علامہ عامر شہزاد، علامہ محمد عارف، علامہ خالد نسیم ہجویری اور سماجی و کاروباری شخصیت افتخار احمد مغل (ABCD) شرکت کریں گے۔

انہوں نے بتایا مرکزی جلوس میں جمیل انور بٹ صدر انجمن محبان نور ِ رسالت و دیگر تنظیمات میں جماعت اہل سنت، المصطفیٰ بزنس کمیونٹی انجمن فدایان ڈھنگروٹ شریف، بزم رضائے مصطفیٰ ، انجمن طلباء اسلام ، تنظیم المساجد، دعوت اسلامی سمیت شہر ی، سماجی، سیاسی، صحافی برادری دیگر اہم شخصیات بھی جلوس میں شامل ہوں گے۔

حاجی محمد رشید نقشبندی نے مزید بتایا کہ جلوس ریلوے روڈ، اسٹیشن روڈ، غلہ منڈی، جی ٹی روڈ، منگلا روڈ، داتا روڈ اور مین بازار سے ہوتا ہوا میلاد چوک دینہ میں اختتام پذیر ہوگا۔ جلوس کے اختتام پر مرکزی میلاد کمیٹی دینہ ، مغل آئرن سٹور دینہ اورجامع مسجد سیّدہ زینب ؓ محلہ معصوم شاہ دینہ کی طرف تمام تنظیمات میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے اور المصطفیٰ بزنس کمیونٹی دینہ کی طرف سے لنگر تقسیم کیا جائے گا۔

حاجی محمد رشید نقشبندی نے کہا کہ تمام اہل اسلام سے گزارش ہے کہ باوضو ہو کر جلوس میں شامل ہوں۔ اپنے مکانوں، دکانوں، محلے، بازار، مساجد اور شہر کو جھنڈیوں سے سجا کر عاشق رسول ہونے کا ثبوت دیں۔ حضور نبی کریم ﷺ کی محبت ہمار ے ایمان کی اساس اور روح کی غذا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ مشعل بردار جلوس انجمن طلباء اسلام اور دیگر دینی مدارس کے زیر اہتمام 11ربیع الاول 16ستمبربروز سوموار بعد از نماز ِ مغرب بمقام مغل آئرن سٹور منگلا روڈ دینہ سے نکالا جائے گا، تمام احباب سے شرکت کی اپیل ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button