دینہ میں جشن عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر گھوڑا بردار جلوس نکالا گیا

دینہ میں جشن عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلہ میں ماشاء اللہ زرگر نیزا کلب کی جانب سے گھوڑا بردار جلوس نکالا، جلو س حاجی زین زرگر کی قیادت میں پاکستانی چوک سے شروع ہوا اور مین بازار ،جی ٹی روڈ ،ریلوے روڈ ،اور منگلا روڈ سے ہوتے ہوئے داتا روڈ پر اختتام پذیر ہوا ۔

تفصیلات کے مطابق صرافہ یونین دینہ کے صدر رانا یاسر کے بھائی حاجی زین زرگر کی قیادت میں جشن عید میلاد البنی ﷺ کے موقع پر گوڑا بردار جلوس نکالا گیا جس میں متعدد گھڑ سواروں نے شرکت کی۔

گھڑ سواروں نے جشن عید میلاد النبی ﷺ کے جھنڈے اُٹھا رکھے تھے ،جلوس پاکستانی چوک سے شروع ہوا اور مین بازار ،جی ٹی روڈ ،ریلوے روڈ اور منگلا روڈ سے ہوتے ہوئے داتا روڈ پر احتتام پذیر ہوا۔

اس موقع پر رانا زین زرگر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی جشن عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر گھڑ سوار جلوس نکالا گیا۔ حضور ﷺ کی سیرت ہمارے لئے مشعل راہ ہے اور ہمیں ان کی تعلیمات عمل پیرا ہو کر اپنی زندگیوں کو سوارنا چاہیے اور خیر سگالی کا درس دیتے ہوئے اس دن کو اسلامی اصولوں کے مطابق منانے پر زور دیا ۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button