جہلم: قیمتوں میں مسلسل اضافہ کے باعث سبزیاں بھی غریب کی پہنچ سے باہر ہو گئیں

جہلم: قیمتوں میں مسلسل اضافہ کے باعث سبزیاں بھی غریب کی پہنچ سے باہر ہو گئیں، کوئی بھی سبزی سستے داموں پر میسر نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق جہلم شہر سمیت ضلع بھر کی منڈیوں میں قیمتوں میں اضافے کے باعث بازاروں میں سبزیوں کی قیمتوں ،میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ اس وقت پیاز، ٹماٹر، لہسن اور ادرک کی قیمت میں بہت زیادہ اضافہ ہو گیا ہے۔

دکاندار اور یڑھی بان سرکاری نرخ نامے کو پاؤں تلے روندتے ہوئے من مانی قیمتیں وصول کر رہے ہیں اور یوں موسمی سبزیاں بھی غریب کی دسترس سے دور ہوگئی ہیں اسطرح 1ہزار سے 15سو روپے یومیہ کمانے والامحنت کش بھی سبزی دیکھ سکتا ہے خرید نہیں سکتا یہی وجہ ہے کہ غریب آدمی کے مسائل میں تیزی کے ساتھاضافہ ہو رہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ لوگ مہنگی سبزیاں خریدنے پر مجبور ہیں۔

شہر کے عوامی، سماجی، حلقوں اور شہری تنظیموں کے عمائدین نے وزیر اعلی پنجاب ،چیف سیکرٹری پنجاب ،ایڈوائزرصوبائی محتسب پنجاب سمیت ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ نوٹس لیکر خود ساختہ مہنگائی کو روکا جائے اور سرکاری نرخوں پر سبزیاں فروخت نہ کرنے والے دکانداروں کے خلاف فوجداری مقدمات درج کرنے کے ساتھ ساتھ بھاری جرمانے کئے جائیں تاکہ مہنگائی کاخاتمہ ممکن ہو سکے.

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button