ضلع جہلم میں گرانفروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن، متعدد دکانداروں کو بھاری جرمانے

جہلم: ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ضلع جہلم میں گرانفروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری، متعدد دکانداروں کو بھاری جرمانے کئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ جہلم عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے کے لئے ضلع بھر میں گرانفروشوں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر قانونی کارروائی کا عمل جاری رکھے ہوئے ہے تاکہ کوئی دکاندار اشیاء ضروریہ کے مقررہ نرخوں سے زائد قیمت وصول کر کے عوام کا استحصال نہ کر سکے۔
ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی کی ہدایت پر جہلم اور تحصیلوں میں اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے گزشتہ روز کے دوران 868 سے زائد چھاپے مارکر خلاف ورزیاں پکڑی ہیں، جس پر گراں فروشوں کو مجموعی طور پر1 لاکھ 37ہزار سے زائد روپے کے جرمانے کئے گئے ہیں۔



