پنڈدادنخان کے علاقہ جیتی پور سے 2 دستی بم برآمد

پنڈدادنخان کے نواحی علاقہ سے دو دستی بم برآمد، بم ڈسپوزل ٹیم نے بم ناکارہ بنا دیئے۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان کے نواحی گاؤں جیتی پور بیلہ سے دو عدد دستی بم برآمد ہوئے، بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرکے دستی بموں کو ناکارہ بنا دیا گیا۔

تھانہ پنڈدادنخان کے ایس ایچ او نے ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر مزید تفتیش شروع کردی۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ کا کہنا تھا کہ دونوں ہینڈ گرنیڈ قابل استعمال تھے جنہیں ناکارہ بنا دیا گیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button