تاریخی قلعہ روہتاس کی بحالی اور تجاوزات کا خاتمہ کریں گے، ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی

دینہ: تاریخی قلعہ روہتاس کی بحالی اور تجاوزات کا خاتمہ کریں گے، اہلیان روہتاس کی مشاورت سے قلعہ میں کام جاری ہیں۔
یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی نے قلعہ روہتاس میں انسداد تجاوزات آپریشن کا جائزہ لیتے ہوئے کہی۔ انہوں نے تمام تجاوزات کو مرحلہ وار ختم کرنے کا حکم دیا۔
اس موقع پر روہتاس کمیٹی کے اجلاس میں انہوں نے قلعہ روہتاس میں سیاحت کی سہولیات بہتر بنانے، تجاوزات کا خاتمہ کرنے بارے مختلف تجاویز پر غور کیا۔
روہتاس کمیٹی کے اراکین نے ڈی سی جہلم کی تجاوزات کے خاتمے کے لیے کوششوں کو سراہا۔



