سید حسن نصر اللہ کی شہادت پوری امت مسلمہ کا مشترکہ اور ناقابل تلافی نقصان ہے، مولانا سید علی سلیمان کاظمی

پنڈدادنخان/ کھیوڑہ: مولانا سید علی سلیمان کاظمی نے کہا کہ عظیم مجاہد، عالم اسلام کے قابل فخر سپوت، شہید راہ حق سید حسن نصر اللہ اور انکے رفقاء کی المناک شہادت پوری امت مسلمہ کا مشترکہ اور ناقابل تلافی نقصان ہے۔

مولانا سید علی سلیمان کاظمی مرکزی جامع مسجد جعفریہ کھیوڑہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس غم کے موقع پر امت مسلمہ بالخصوص ملت لبنان و فلسطین کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہیں۔ القدس کی آزادی کی راہ میں سید کی قربانی اہم سنگ میل ثابت ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ شہید سربراہ حزب اللہ سید حسن نصر اللہ نے ساری زندگی فلسطین کی آزادی، شیعہ سنی مسلمانوں کی عزت، وحدت اور جہاد کیلئے جدوجہد میں گزاری اور مزاحمتی تحریک کو 32 برس تک بہترین حکمت عملی سے چلا کر عظیم کامیابیوں سے ہمکنار کیا۔ ہر موقع پر فلسطین کی مزاحمتی تحریکوں کی بھرپور مدد کی۔

مولانا سید علی سلیمان کاظمی نے کہا کہ اس کی قیمت شہید سید حسن نصر اللہ کو اپنی اور اپنے بیٹے اور بیٹی سمیت بہت سارے خاندان کے افراد کی شہادت کی صورت میں چکانا پڑی۔ شہادت ایک عظیم منصب ہے اور برسوں سے سید مقاومت کو اسکی آرزو تھی جو کہ پوری ہوئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ صہیونی دشمن جان لے کہ شہید سید حسن نصر اللہ کی راہ اور مشن جاری رہے گا اور ہم فلسطین کی آزادی کیلئے آواز بلند کرتے رہیں گے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button