سید ذاکر حسین شاہ جماعتی عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

دینہ: معروف مذہبی شخصیت پیر سید ذاکر حسین شاہ جماعتی سجادہ نشین دربار عالیہ نکودر شریف عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ،ان کا اپنے آبائی گاؤں نکودر پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل دینہ کی یونین کونسل لدھڑ کے گاؤں نکودر کے رہائشی اور علاقے کی معروف سماجی و مذہبی شخصیت خلیفہ حضور فخر ملت پیر سید ذاکر حسین شاہ جماعتی سجادہ نشین دربار عالیہ نکودر شریف عمرہ کی ادائیگی کے بعد آبائی گاؤں نکودر پہنچنے پر انجمن غلامان مصطفےٰ نکودر شریف صدر چوہدری نذیز احمد جماعتی، چوہدری ساجد محمود نے رہائش گاہ مہر محمد خیام، مہر محمد شفیق کی زیر نگرانی پرتپاک استقبال کیا۔

اس موقع پر ایک خوبصورت روحانی محفل پاک کا انعقاد کیا گیا۔ محفل پاک میں نعت شریف وقاص اسلام جماعتی ، اقدس علی جماعتی ، محمد یونس شاکر، محمد عاطف ، محمد زوہیب جبکہ نقابت کے فرائض فخر جہلم شہنشاہ نقابت میاں محمد عمر ہمدانی، خصوصی خطاب پیر سید مبشر حسین شاہ نوشاہی، علامہ عمر شہزاد اور تلاوت کے لئے محمد کامران زیر قیادت پیر سید رضا حسین شاہ جماعتی جبکہ خصوصی حاضری کےلئے نعت شریف علی شبیر احمد کراچی نے پیش کی۔

محفل پاک میں علاقہ بھر سے سماجی، مذہبی، سیاسی شخصیات سمیت مریدین نے بھی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ پھولوں کے ہار اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئی۔ فضاء درود و سلام کے نعروں سے گونج اٹھی۔ پیر سید ذاکر حسین شاہ جماعتی نے محفل پاک منعقد کروانے اور محفل پاک میں تشریف لانے والوں کے لئے بھی خصوصی دعا فرمائی۔

محفل پاک میں پیر سید ظفر حسین شاہ جماعتی اور پیر سید نور حسین شاہ جماعتی نے خصوصی شرکت کی۔ صدر چوہدری نذیر احمد جماعتی اور ثقافت کے بے تاج بادشاہ چوہدری ساجد محمود نے پیر سید ذاکر حسین شاہ جماعتی کو پھولوں کے گلدستے پیش کیے اور محفل پاک کے اختتام پر لنگر بھی پیش کیا گیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button