دینہ کے منشیات فروش کو سوہاوہ میں جرم ثابت ہونے پر 9 سال قید اور جرمانے کی سزا

سوہاوہ: جہلم پولیس کی موثر تفتیش، ایڈیشنل سیشن جہلم سوہاوہ نے منشیات کے مقدمہ نمبر 185/23 بجرم تھانہ ڈومیلی کا فیصلہ سنا دیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق جہلم کی تحصیل سوہاوہ کے علاقہ ڈومیلی میں احتشام احمد خان سکنہ نئی آبادی دینہ نے گزشتہ سال منشیات فروشی کے جرم کا ارتکاب کیا تھا، جس پر معزز عدالت نے جرم ثابت ہونے پر مجرم احتشام احمد خان کو9سال قید اور 80ہزار روپے جرمانہ کی سزا کا فیصلہ سنا دیا۔

مجرم کو سال2023 میں منشیات فروشی کے جرم میں گرفتار کیا گیا تھا، جہلم پولیس نے مجرم کو گرفتار کر کے ٹھوس شواہد کیساتھ چالان عدالت کیا اور مقدمہ کی موثر پیروی کی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button