ڈی ایس پی ٹریفک جہلم کا گورنمنٹ گریجویٹ کالج جہلم میں بریفنگ سیشن کا انعقاد

جہلم: ڈی ایس پی ٹریفک حسن رضا اعوان کا گورنمنٹ گریجویٹ کالج جی ٹی روڈ جہلم میں ٹریفک قونین کی آگاہی کے حوالے سے طلبہ کو خصوصی لیکچر اور بچوں کو ٹریفک قوانین کے حوالے سے آگاہ کیا۔ طلباء کو ہیلمٹ، ڈرائیونگ لائسنس اور دیگر ٹریفک کے قانون کے بارے میں آگاہی دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر جہلم رضا حسین اعوان کی سرپرستی میں ٹریفک ایجوکیشن ونگ مختلف سکولز کالجز میں ٹریفک قوانین کے بارے میں بریفنگ سیشنز کے انعقاد سے نوجوان نسل کو ٹریفک قوانین کے بارے میں آگاہی فراہم کرنے کے لیے مصروف عمل ہے۔

ڈی ایس پی ٹریفک رضا حسنین اعوان کا گورنمنٹ گریجویٹ کالج جی ٹی روڈ جہلم میں طالب علموں کے لئے بریفنگ سیشن کا انعقاد کیا۔ ڈسٹرکٹ ٹریفک افسر جہلم نے روڈ پر اپنی اور دوسروں کی جان کی حفاظت کو یقینی بنانے میں معاون احتیاطی تدابیر پر روشنی ڈالی۔

پرنسپل ادارہ ہذا نے ایڈیشنل آئی جی پنجاب اور ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوا کی نگرانی میں ڈی ایس پی ٹریفک رضا حسنین اعوان کے اقدامات کو خوب سراہا ۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button