جہلم میں ناقص و غیر معیاری گھی اور کوکنگ آئل کی تیاری کا انکشاف

جہلم شہر میں ناقص و غیر معیاری گھی اور کوکنگ آئل کی تیاری کا انکشاف، بڑے پیمانے پرغیر رجسٹرڈ و غیر معیاری کوکنگ آئل اور گھی فروخت ہونے لگا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم شہر میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ذمہ داران اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی عدم دلچسپی کے باعث غیر معیاری کوکنگ آئل اور گھی کی تیاری وفروخت کاکام جاری ہے۔ غیر معیاری کوکنگ آئل اور گھی کی تیاری میں ناقص و مضر صحت چربی سمیت ممنوعہ اشیاء استعمال کی جارہی ہیں۔

جہلم شہر سمیت مضافاتی علاقوں میں ایسے مقامات ہیں جہاں پر آبادی کی حدود میں ایسے کارخانے موجود ہیں جہاں پر چربی اور دیگر اشیاء کو پگھلا کر کوکنگ آئل اور گھی کی تیاری کی جارہی ہے۔ شہرکے میرج ہالز، مارکیز پکوڑے، سموسے، نمکو دال سویاں تیار کرنے میں افراد ناقص مضر صحت گھی وکوکنگ آئل خرید کر استعمال کررہے ہیں۔

شہری تنظیموں کے عمائدین نےپنجاب فوڈ اتھارٹی سمیت قانون نافز کرنے والے اداروں کے ذمہ داران سے نوٹس لینے اور غیر معیاری ناقص گھی وائل تیار کرنے والے کارخانے بند کرنے کامطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button