بلال اظہر کیانی کے بھائی حمزہ کیانی کا اسسٹنٹ کمشنر کے ہمراہ ریڑھی بازار کا دورہ

دینہ: ممبر قومی اسمبلی بلال اظہر کیانی کے بھائی حمزہ کیانی کا اسسٹنٹ کمشنر دینہ سعدیہ حسین ڈوگر کے ہمراہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر لگائے گئے دینہ میں ریڑھی بازار کا دورہ، حمزہ کیانی نے ریڑھی بانوں سے ملاقات کی، ریڑھی بانوں کے مسائل پر گفتگو کی اور بازار کو مزید خوبصورت اور بہتر بنانے کی بھی ہدایت کی۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و ایم این اے بلال اظہر کیانی کے بھائی حمزہ کیانی نے اسسٹنٹ کمشنردینہ سعدیہ حسین ڈوگر کے ہمراہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر جی ٹی روڈ کے دونوں اطراف پر لگائے گئے ریڑھی بازار کا دورہ کیا۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سعدیہ حسین ڈوگر نے ریڑھی بازار کے بارے میں بریف کیا جبکہ شہریوں نے تجاوزات کے خاتمے پر بھی صورت حال سے آگاہ کیا ۔
دورے کے دوران حمزہ کیانی نے ریڑھی بانوں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل پر بھی گفتگو کی جس پر اسسٹنٹ کمشنر دینہ نے انہیں فوری طور پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی اور بازار کو مزید بہتر کرنے کی ہدایت کی۔
اسی دوران شہریوںنے مین بازار دینہ، منگلا روڈ اور جی ٹی روڈ پر ناجائز تجاوزات کے خاتمے کا بھی مطالبہ کیا اور اسسٹنٹ کمشنر دینہ کو مین بازار دورے کی دعوت دی۔
اس موقع پر مسلم لیگ (ن)کے سابق چیئر مین میونسپل کمیٹی دینہ شیخ اکرام الٰہی، سابق وائس چیئر مین میاں عرفان، سابق جنرل کونسلر ماسٹر چوہدری محمد اکرم، راجہ جنید اقبال، میاں سجاد اور دیگر رہنما بھی ہمراہ تھے ۔



