سوہاوہ میں نامعلوم شخص نے چھت پر سوئے 23 سالہ نوجوان کو گولی مار کر قتل کر دیا

سوہاوہ کے نواحی علاقہ میں نامعلوم شخص نے چھت پر سوئے ہوئے 23 سالہ نوجوان کو سر پر گولی مار کر قتل کر دیا، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل سوہاوہ کے علاقہ کھبل اعوان میں 23 سالہ محمد زبیر ولد معشوق حسین رات کو اپنے بھینسوں کے ڈیرے کی چھت پر سو رہا تھا کہ نامعلوم شخص نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا، گولی سر میں لگنے سے نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی تھانہ سوہاوہ پولیس اور ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی، لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سوہاوہ منتقل کر دیا گیا۔

تھانہ سوہاوہ پولیس نے موقع سے شواہد اکٹھے کر کے مقتول کے بھائی کی مدعیت میں نامعلوم شخص کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لاش کو پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا ہے۔ مقتول زبیر کا اندھا قتل ہے، کسی سے کوئی دشمنی نہیں ہے ۔ شواہد اکھٹے کر لئے ہیں، امید ہے جلد ملزم کو گرفتار کر لیں گے۔

دوسری جانب مقامی افراد نے محمد زبیر کے قتل پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ قاتل کو جلد از جلد گرفتار کر کے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button