پنڈدادنخان میں مخالفین کو پھنسانے کیلئے شہری نے خود کو گولی مروا لی، ملزم گرفتار

کھیوڑہ/ پنڈدادنخان: ایس ڈی پی او پنڈدادنخان اور ایس ایچ او پنڈ دادنخان کی سربراہی میں چوکی انچارج کھیوڑہ راجہ محمد بابر کی اہم کارروائی، جھوٹے مقدمے کا ڈراپ سین، انتہائی کم وقت میں مقدمہ کو حل کر لیا اور بے گناہ لوگوں کو سزا سے بچا لیا۔

سیف علی نے مخالف فریق پر مقدمہ درج کروانے کے لیے اپنے ہی ملازم محمد شان سے اپنے آپ کو فائر مروا کر زخمی کروایا اور سیف علی نے مخالف فریق کے چار بندوں پر نامزد ایف آئی آر درج کروا دی۔

سیف علی کے ملازم نے پولیس کی کسٹڈی میں جاتے ہی یہ اعتراف کیا کہ اس نے سیف علی کی رضامندی اور اس کے کہنے پر اسے فائر مارا ہے اور سیف علی نے مخالف فریق کے چار بندوں پر جھوٹی ایف آئی آر درج کروا دی۔

بعد ازاں پولیس نے موثر کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد شان ولد گلتاسب نے اسلحہ ناجائز برامد بھی کروایا جس کے خلاف پولیس نے علیحدہ مقدمہ درج کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button