ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر کا گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین جہلم میں بریفنگ سیشن کا انعقاد

جہلم: ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر رضا حسنین نے گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین جہلم میں بریفنگ سیشن کا انعقاد کیا، انسپکٹر ماجد کیانی اور چیئرمین یوتھ اسمبلی فار ہیومین رائٹس ضلع جہلم عبدالغفور چوہان بھی ان کے ہمراہ تھے۔
تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل آئی جی پنجاب مرزا فاران بیگ کے ویژن اور ڈی پی او ناصر محمود باجوہ کی زیر نگرانی ڈی ایس پی ٹریفک رضا حسنین اعوان نے گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین نزد کچہری ٹریفک قوانین بارے بچیوں کو خوبصورتی کے ساتھ لیکچر دیا اور بچیوں کے سوالات کے جواب بھی دیے۔ اس موقع پر ڈی ای او کالجز نے بھی شرکت کی۔
آگاہی بارے کالجوں میں روزانہ لیکچر آگاہی شروع ہے۔ آج گورنمنٹ خواتین کالج نزد کچہری میں لیکچر دیا گیا۔ کالج پہنچنے پر پرنسپل کالج ہذا ڈاکٹر غزالی یاسمین اور سٹاف نے ویلکم کیا ان کے ساتھ انسپکٹر ماجد کیانی اور چیئرمین انسانی حقوق یوتھ اسمبلی فار ہیومین رائٹس ضلع جہلم عبدالغفور چوہان بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ڈی ایس پی ٹریفک نے کالج کی سٹوڈنٹ کو بڑی خوبصورتی سے لیکچر دیا۔
ڈی ایس پی رضا حسنین اعوان نے طالبات اور سٹاف سے کہا کہ ایک دن لائسنس وین آپ کے کالج آئے گی جس جس نے ڈرائیونگ لائسنس بنوانے ہیں ان کا کالج میں ہی لائسنس کے لیے پروسیجر مکمل کر لیا جائے گا اور ان کا لائسنس بذریعہ ڈاک ان کے دیے ہوئے پتہ پر لائسنس مل جائے گا۔
آخر میں پرنسپل کالج ہذا اور سٹاف نے ڈی ایس پی ٹریفک رضا حسنین اعوان اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔



