جہلم میں بیکری مالکان کریانہ سٹورز مالکان شہریوں کو لوٹنے لگے، انتظامیہ خاموش

جہلم شہر سمیت ضلع بھر میں موجود بیکری مالکان کریانہ سٹورزمالکان نے ڈبل روٹی اور دیگر اشیاء کے نرخ کم نہیں کیے۔ کمپیوٹرائزڈ رسیدیں جاری نہ کر کے ٹیکس کی ہزاروں لاکھوں روپے کی چوری کی جارہی ہے پنجاب حکومت اپنے احکامات پر عملدرآمد کروانے میں یکسر ناکام دکھائی دیتی ہے۔
بیکری مالکان نے ڈیل روٹی، بسکٹ، رس اور دیگر بیکری مصنوعات کے نرخوں میں اجتک کمی نہیں کروائی جاسکی۔ ضلعی انتظامیہ اوربیکرز مالکان کو بار بار تحریری وزبانی طور پر کہنے کے باوجود بھی صارفین کو ریلیف نہیں مل سکا۔
گندم اور آٹے کی قیمتوں میں غیرمعمولی کمی کے بعد پنجاب حکومت کی طرف سے بیکری مصنوعات کی قیمتوں میں واضح کمی کا اعلان کرنے کے بعد پنجاب بھر کے ضلعی افسران کو بیکری آئٹمز کی نئی قیمتیں مقرر کر کے ریٹ لسٹ پر سختی سے عملدرآمد کروانے کے احکامات جاری کئے گئے۔
اس کے بعد صوبہ بھر کی طرح جہلم ضلع بھر میں بھی ضلعی افسران کی طرف سے بیکری آئٹمز ڈبل روٹی، بریڈ ، بسکٹ، کیک رس ، فروٹ کیک وغیرہ کی قیمتوں کا از سر نو تعین کر کے نئی ریٹ لسٹ جاری کی گئی ، اور بیکری مالکان کو نئی ریٹ لسٹ کے مطابق تمام اشیاء فروخت کرنے کی ہدایت کی گئی مگر بریڈ، بسکٹ وغیرہ کی نئی قیمتوں کا تعین کر کے ریٹ لسٹ جاری کرنا اور بے سود ثابت ہورہاھے جوکہ انتظامیہ کی کارکردگی پر گہرا سوالیہ نشان ہے۔
صارفین کی بڑی تعداد نے شکایت کی ہے کہ شہر کی تمام بیکریوں پر پرانے ریٹ کے مطابق ہی بریڈ ، ڈبل روٹی، بسکٹ، رس، کیک رس فروخت ہو رہے ہیں، اگر کسی دکاندار سے نئی قیمت پر اشیاء فروخت کرنے کاکہیں تو جواب ملتا ہے کہ یہ اسپیشل بریڈ، اسپیشل بسکٹ ، رس ہیں اس لئے یہ کم قیمت پر نہیں ملیں گے، جبکہ ناقص کوالٹی کی اشیاء اسپیشل بنا کر مہنگے داموں فروخت کی جارہی ہیں۔
شہریوں نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف،چیف سیکرٹری پنجاب اور کمشنر راولپنڈی سے مطالبہ کیا ہے کہ گندم اور آٹے کی قیمتوں میں کمی کے ثمرات عام آدمی تک پہنچانے کے لئے ضلعی افسران کو متحرک کیا جائے اور مقرر کردہ قیمتوں سے زائد قیمت پر بیکری آئٹمز و کریانہ سٹورز پراشیاء ضروریہ فروخت کرنے والے مالکان کے خلاف سخت کارروائیاں کی جائیں۔



