راجہ گل زیب کیانی پاکستان گکھڑ فیڈریشن کے کوآرڈینیٹر برائے مڈل ایسٹ مقرر، نوٹیفکیشن جاری

سوہاوہ/ ریاض: راجہ گل زیب کیانی کو پاکستان گکھڑ فیڈریشن کا کوآرڈینیٹر برائے مڈل ایسٹ مقرر کر کے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان گکھڑ فیڈریشن کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی نے گزشتہ روز منعقد ہونے والے اجلاس میں متحرک و تعلیم یافتہ نوجوان الریاض (سعودی عرب) میں مقیم راجہ گل زیب کیانی آف ڈومیلی کو پاکستان گکھڑ فیڈریشن کے لئے کوآرڈینیٹر برائے مڈل ایسٹ مقرر کیا ہے۔

راجہ گل زیب کیانی عرصہ دراز سے سعودی عرب میں مقیم ہیں اور سعودی عرب میں موجود پاکستانی کمیونٹی میں اپنے فعال فلاحی و سماجی کردار کی وجہ سے ایک نمایاں اور اہم مقام رکھتے ہیں۔ ان کا انتخاب پاکستان گکھڑ فیڈریشن اور قبیلے کی راہنمائی کے لئے نیک شگون ثابت ہو گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button