جہلم میں چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث دو چور گرفتار، مال مسروقہ برآمد

جہلم میں چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث دو چوروں کو گرفتار کر کے مال مسروقہ برآمد کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم میں ایس ایچ او تھانہ سول لائنز اور ٹیم نے اہم کارروائی کرتے ہوئے چوری اور موٹر سائیکل چوری کے مقدمات میں ملوث ملزمان عدنان اور جعفر کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سےچوری شدہ تین عدد موٹر سائیکلز، لوڈر رکشہ اور موبائل آئی فون برآمد کر لیے گئے، ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا اور قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button