سوہاوہ میں نجی اسکول کے طالب علموں کی بس پر پتھراؤ، مسافروں میں خوف و ہراس

سوہاوہ شہر جی ٹی روڈ پر نجی اسکول کے طالب علموں کی گاڑی پر پتھراؤ، مسافروں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
عینی شاہدین کے مطابق یہ واقعہ اسکول کے اوقات ختم ہونے کے بعد پیش آیا جب طالب علموں نے راہ چلتی بس کو نشانہ بنایا۔ گاڑی میں موجود مسافر اس اچانک حملے سے خوفزدہ ہو گئے، تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور اسکول انتظامیہ کو بھی واقعے سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔
ڈرائیور اور گاڑی مالکان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا کہ سٹوڈنٹس کا گاڑیوں کو پتھر مارنے جیسے واقعات کو روکنے کے لیے اسکول انتظامیہ اور ڈی پی او (ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر) آفس سے نوٹیفکیشن جاری ہونا چاہیے، ہماری متعلقہ اداروں سے اپیل ہے۔



