دینہ میں سکول وین پر فائرنگ، ڈی پی او جہلم کا نوٹس، دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا

دینہ کے نواحی علاقہ میں سکول وین پر فائرنگ کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا، ڈی پی او جہلم کا نوٹس، ڈی ایس پی سے رپورٹ طلب کر لی۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل دینہ کے تھانہ منگلا کینٹ کے علاقہ میں سکول وین پر فائرنگ کرنے والے دو ملزمان ارسلان خان اور اکرام کو ایس ایچ او تھانہ منگلا کینٹ اور ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کر لیا۔

مدعی مقدمہ سکول وین ڈرائیور کا کہنا ہے کہ میں اپنی سکول وین پر سکول ڈیوٹی سے بچے لے کر واپس آ رہا تھا کہ ملزمان نے زمین کے تنازعہ پر مجھ پر قتل کی نیت سے فائرنگ کی اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ نے واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی صدر سرکل سے رپورٹ طلب کر لی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا اور قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button