سعودی وزٹ ویزے میں آن لائن توسیع کتنے دن قبل کرائی جا سکتی ہے؟

سعودی محکمہ پاسپورٹ نے وزٹ ویزہ ہولڈرز سے کہا ہے کہ’ وہ ویزے میں آن لائن توسیع کرائیں اور ویزہ ضوابط کی پابندی کریں۔‘

خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق محکمہ پاسپورٹ نے بیان میں کہا کہ’ وزٹ ویزہ ہولڈرز ویزے کی میعاد ختم ہونے سے سات روز قبل آن لائن توسیع کراسکتے ہیں۔ اس کے لیے انہیں پاسپورٹ دفاتر جانے کی ضرورت نہیں۔‘

محکمہ پاسپورٹ کا کہنا ہے’ انفرادی وزٹ ویزے میں توسیع اس کے ختم ہونے سے سات روز قبل ابشر افراد، اعمال اور بوابہ مقیم کے ذریعے کرائی جاسکتی ہے۔‘

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button