جہلم میں ٹریفک پولیس اہلکار موبائل فون کی لگن میں ڈیوٹی سے غافل نظر آنے لگے

جہلم شہر میں ٹریفک کی بڑھتی ہوئی مشکلات اور عوامی شکایات کے باوجود ٹریفک پولیس ملازمین اپنی ڈیوٹی سے غفلت برتتے نظر آتے ہیں۔ حالیہ مشاہدات اور عوامی شکایات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ کئی اہلکار دورانِ ڈیوٹی اپنی موبائل فونز میں مصروف رہتے ہیں، جس کے باعث ٹریفک کنٹرول اور عوامی سہولت کو نظر انداز کر دیا جاتا ہے۔

اہم چوراہوں اور مصروف شاہراہوں پر تعینات اہلکار اپنی ذمہ داریاں نبھانے کے بجائے موبائل پر باتیں کرتے، سوشل میڈیا اسکرول کرتے اور ویڈیوز دیکھتے نظر آتے ہیں۔ اس غفلت کا نتیجہ یہ ہے کہ شہر میں ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو چکا ہے اور عام شہریوں کو روزمرہ کے سفر میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

جہلم کے متعدد علاقوں میں ٹریفک اہلکاروں کی توجہ نہ ہونے کے باعث ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی، ٹریفک جام اور گاڑیوں کے غیر قانونی پارکنگ جیسے مسائل میں اضافہ ہو رہا ہے۔ اکثر اوقات ٹریفک کا بہاؤ متاثر ہونے کی وجہ سے ایمبولینس اور ایمرجنسی گاڑیاں بھی رکاوٹ کا شکار ہوتی ہیں، جس سے ہنگامی حالات میں انسانی جانوں کو خطرہ لاحق ہو جاتا ہے۔ عوامی مطالبات کے باوجود یہ معاملہ اب تک متعلقہ حکام کی توجہ سے دور ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ ٹریفک اہلکاروں کو دورانِ ڈیوٹی موبائل فون استعمال کرنے سے روکا جانا چاہیے اور ان کی کارکردگی کی کڑی نگرانی کی جانی چاہیے تاکہ وہ اپنی ڈیوٹی پوری توجہ اور ذمہ داری سے ادا کر سکیں، اگر اس سلسلے میں فوری اقدامات نہ کیے گئے تو جہلم میں ٹریفک کے مسائل مزید سنگین ہو سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button