دینہ میں تحصیلدار کا گرانفروشوں کے خلاف ایکشن، متعدد دکانداروں کو بھاری جرمانے

دینہ: تحصیلدار دینہ شمشیر حیدر رانجھا کی مہنگے داموں روٹی، نان، فروٹ، سبزی اور مرغی کا گوشت فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں، متعدد دکانداروں کو ہزاروں روپے کے جرمانے کئے۔ تحصیلدار دینہ نے جی ٹی روڈ، سبزی منڈی اور داتا روڈ پر منافع خوروں کے خلاف کارروائیاں کیں۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل دینہ میں نو تعینات تحصیلدار دینہ شمشیر حیدر رانجھا نے عوامی شکایات پر داتا چوک دینہ پر مہنگے داموں اور کم وزن پر روٹی فروخت کرنے والے تندوروں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ہزاروں روپے کے جرمانے کیے۔

جی ٹی روڈ پر مہنگے داموں فروٹ ، سبزیاں اور مرغی کا گوشت مہنگے داموں فروخت کرنے پر متعدد دوکانداروں کے خلاف کارروائی کی گئی ، اسی طرح سبزی منڈی دینہ میں بھی متعدد دوکانداروں کو سبزی ، فروٹ مہنگا فروخت کرنے پر ہزاروں روپے کے جرمانے کیے گئے۔

شہریوں نے کاروائی تحصیلدار دینہ شمشیر حیدر رانجھا کو خراج تحسین پیش کیا ۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button