کرپشن اور شہریوں سے بدسلوکی پر زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل درآمد کیا جائےگا، ڈی پی او جہلم

جہلم: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ نے زیر صدارت ڈی پی او آفس جہلم میں میٹنگ کا انعقاد کیا۔
میٹنگ میں ایس ڈی پی اوز ضلع ہذا، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز، ڈی ایس پی انویسٹی گیشن، ایس ایچ اوز ضلع ہذا، انچارجز خدمت مراکز، میثاق سینٹر اور تحفظ مرکز کی شرکت، میٹنگ میں انچارج برانچز ڈی پی او آفس بھی شریک ہوئے۔
ڈی پی او جہلم نے ایس ڈی پی او کو تمام تھانہ جات کو SIPS پروٹوکول اور ایس او پیز پر سختی سے عمل پیرا ہونے کی ہدایت دیں اور کہا کہ تھانوں کی صفائی اور سروسز کے معیار پرکوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے۔ سنگین نوعیت کے مقدمات میں سراغ رسانی ،گرفتاری ملزمان اور برآمدگی مال مسروقہ کو یقینی بنایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ خواتین،بچوں اور معاشرے کے دیگر کمزور طبقات کے مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کیے جائیں،ایسے کسی بھی واقعہ کے رپورٹ ہونے کی صورت میں متعلقہ ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز بروقت موقع پر پہنچیں۔ ایس ڈی پی اوز تفتیش کومانیٹر کرتے ہوئے تفتیش کے معیار کو بہتر بنائیں تاکہ ملزمان قرار واقعی سزایاب ہو سکیں۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے انچارج خدمت مراکز، میثاق سینٹر اور تحفظ مراکز کو اپنے کام میں مزید بہتری لانے اور شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنےکی ہدایت کی اور کہا کہ محکمانہ احتساب کے لیےخود کو تیار رکھیں، کرپشن اور شہریوں سے بدسلوکی پر زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل درآمد کیا جائےگا۔



