غیر معیاری اور ممنوعہ ادویات بیچنے والوں کو عبرت کا نشان بنائیں گے ، ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس

جہلم: غیر معیاری اور ممنوعہ ادویات بیچنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، ایسے افراد کو نشان عبرت بنائیں گے۔ غیر تربیت یافتہ افراد کو میڈیکل سٹورز پر برداشت نہیں کریں گے کیونکہ چھوٹی سی غلطی کسی کی قیمتی جان لے سکتی ہے۔

یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس نے کوالٹی کنٹرول بورڈ کے اجلاس میں مختلف کیسز سنتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں محکمہ صحت کی جانب سے مختلف علاقوں میں میڈیکل سٹورز کی چیکنگ کے دوران پائی جانے والی بے ضابطگیوں، غیر قانونی ادوایات فروخت کرنے اور زائد المیعاد ادوایات کی برآمدگی کے کیس پیش کئے گئے۔

ڈپٹی کمشنر نے سماعت کرتے ہویے محکمہ صحت کو ہدایت کی کہ قانون کے مطابق ایکشن لے کر سخت سے سخت سزا دی جائے کسی شخص، ڈاکٹر یا میڈیکل سٹور کو شہریوں کی جانوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button