دینہ میں معمولی رنجش پر بااثر افرد کا غریب محنت کش نوجوان پر بہیمانہ تشدد

دینہ میں معمولی رنجش پر بااثر افرد نے غریب محنت کش نوجوان کو اغواء کے بعد بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل دینہ میں بااثر افراد نے معمولی رنجش پر نور محلہ کے رہائشی ثاقب جاوید کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ ملزمان تشدد کے بعد نوجوان کو موٹرسائیکل پر سرعام اغواء کر کے ڈیرے پر لے گئے جہاں نوجوان کو رسیوں سے باندھ کر مزید تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
ملزمان نے مقدمے سے بچنے کے لئے مضروب نوجوان کو بچے سے زیادتی کی کوشش کا الزام لگا کر پولیس کے حوالے کردیا۔
سی سی ٹی وی ویڈیو نے تمام واقعہ کا بھانڈا پھوڑ دیا۔ ویڈیو میں پانچ ملزمان کو غریب محنت کش ثاقب جاوید کو تشدد کا نشانہ بناتے اور بعدازاں اغواء کر کے لے جاتے دیکھا جاسکتا ہے۔
ایس ایچ او تھانہ دینہ احسان شاہ کا کہنا ہے کہ مضروب نوجوان کا میڈیکل کروا کر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ملزمان فرار ہیں جن کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
ایس ایچ او تھانہ دینہ احسان شاہ نے مزید کہنا ہے کہ کسی بھی شخص کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت ہر گز نہیں کی جائے گی۔



