پنڈدادنخان میں باؤلے کتے کے کاٹنے سے تین بچے زخمی

پنڈدادنخان میں آوارہ کتوں کی بھرمار، محلہ پیر مصطفی اور بلوچاں والا میں باؤلے کتے کے کاٹنے سے تین بچے زخمی ہو گئے، شہر میں خوف وہراس ہے۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان میں عرصہ دراز سے آوارو کتوں کی بھرمار ہے جس کے متعلق بذریعہ میڈیا مقامی انتظامیہ، میونسپل کمیٹی اور محکمہ صحت کو بار بار مطلع کیا گیا۔ عمل درآمد نہ ہونے کے باعث ان کی تعداد روز بروز بڑھتی جا رہی ہے۔

پنڈدادنخان کے محلہ پیر مصطفی اور محلہ بلوچوں والا میں باولے کتے نے تین بچوں کو کاٹ کر زخمی کر دیا جس کے باعث شہر میں خوف و ہراس پیدا ہو گیا ۔

شالیمار چوک محلہ پلوچاں میں آوارہ کتوں کے غول کے غول گھومتے نظر آتے ہیں جو کسی بھی وقت کسی بڑے واقعہ کا موجب بن سکتے ہیں۔ موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی ان میں باؤلا پن کے اثرات بھی ظاہر ہونا شروع ہوئے ہیں۔

عوام کا مطالبہ ہے کہ میونسپل کمیٹی پنڈدادنخان اور محکمہ صحت فوری طور پر ان کا تدارک کرے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button