بلال اظہر کیانی کی راجہ افراسیاب کے گھر آمد، مختلف مسائل پر تبادلہ خیال

دینہ: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و ایم این اے بلال اظہر کیانی نے دینہ کی یونین کونسل لدھڑ میں سابق یوسی چیئرمین راجہ افراسیاب خان کے گھر پنڈوری ہاؤس کا دورہ کیا۔
پنڈوری ہاؤس آمد پر سابق چیئرمین یونین کونسل لدھڑ راجہ افراسیاب خان اور صدر مسلم لیگ (ن) بیڈ فورڈ راجہ کامران سیاب نے پوری یونین کونسل کے معززین کے ہمراہ بلال اظہر کیانی کا استقبال کیا۔
یونین کونسل کے تمام سابق کونسلرز اور معززین علاقہ نے بلال اظہر کیانی کو علاقے کے مسائل سے آگاہ کیا۔ بلال اظہر کیانی نے تمام مسائل اپنے سیکرٹری کو نوٹ کروائے اور ان مسائل کو جلد حل کروانے کی یقین دہانی کروائی۔
تمام شرکاء نے بلال اظہر کیانی کا شکریہ ادا کیا۔ تقریب میں راجہ کامران سیاب نے علاقہ کی تعمیر وترقی کے لیے پروگرام ترتیب دیا جسے اہل علاقہ نے پسند کیا۔
تقریب کے آخر میں بلال اظہر کیانی نے اپنے تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔



